تازہ تر ین

امریکی کرکٹ، حارث رؤف سمیت 23 غیرملکی پلیئرز برقرار

نیویارک: امریکی کرکٹ لیگ میں حارث رؤف سمیت 23 غیرملکی پلیئرز برقرار رہیں گے۔

جولائی میں شیڈول میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے لیے فرنچائزز نے راشد خان، ٹرینٹ بولٹ، ہینریچ کلیسن اور حارث رؤف کو بطور غیرملکی پلیئرز برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

ابتدائی سیزن میں بھی شرکت کرنے والے کھلاڑی لگاتار دوسرے برس بھی اس کا حصہ بنیں گے، ایم آئی نیویارک نے نکولس پوران پر اعتماد برقرار رکھا، ان کے ہمراہ ٹم ڈیوڈ، ڈیوالڈ بریوز، کاگیسو ربادا، ٹرینٹ بولٹ اور راشد کو بھی لیا، ہینریچ کلیسن سیاٹل اورکاس میں کپتان وین پارنیل کے ہمراہ موجود رہیں گے، کوئنٹن ڈی کک اور عماد وسیم بھی اسی فرنچائز کی جرسی زیب تن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی لیگ کیلیے 25 ہزار ڈالر کی شرط، کرکٹرز ریٹائرمنٹ پر مجبور

ٹیکساس سپر کنگز نے فاف ڈوپلیسی، ڈیون کونوے اور مچل سینٹنر کو برقرار رکھا، جیسن رائے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز میں واپسی ہوسکتی ہے، سنیل نارائن، ایڈم زیمپا، اسپنسر جونسن اور آندرے رسل بھی لیگ میں شریک رہیں گے۔

رکی پونٹنگ واشنگٹن فریڈم کے نئے کوچ ہوں گے، انھوں نے 2 پلیئرز عقیل حسین اور مارکو جینسن پر اعتماد قائم رکھا، سان فرانسسکو یونیکورنز نے پاکستانی پیسر حارث رؤف اور نیوزی لینڈ کے ایلن فن کو برقرار رکھا، اس بار سیزن کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain