تازہ تر ین

چمن میں پاسپورٹ آفس بلاک کرنے پر 10 گرفتار، احتجاجی دھرنے سے ٹریفک بلاک

چمن میں گزشتہ شب پاسپورٹ آفس کے سامنے چھاپے اور گرفتاری کے خلاف آل پارٹیز انجمن تاجران اور لغڑی اتحاد کی جانب سے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کرنے والے 10 مظاہرین کو پاسپورٹ آفس بلاک کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

کوئٹہ چمن شاہراہ درہ کوژک کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دھرنا مظاہرین کےخلاف آپریشن میں گرفتار افراد کو ایف سی قلعہ منتقل کیا گیا ہے، گرفتار کیے جانے والوں میں دھرنا ترجمان صادق اچکزئی بھی شامل ہیں۔

انتظامیہ کے خلاف چمن پرلت کمیٹی کے جانب سے شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، دھرنے کے شرکاء نے کوژک ٹاپ بند کر دیا ۔ شہر میں بھی تمام دکانیں بند ہیں اور حالات کشیدہ ہونے کے باعث ایف سی کی بھاری نفری الرٹ ہے۔

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے جاری بیان میں گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کو گزشتہ چند ماہ سے پُر امن احتجاج کی اجازت دی گئی تھی۔ پاسپورٹ آفس کو بلاک کرنے کی اشتعال انگیزی کے بعد مداخلت کرنا پڑی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ حکومتی دستاویز یعنی سفر کے لیے پاسپورٹ کی شرط ریاست کا فیصلہ ہے اور اسے نافذ کیا جائے گا کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain