تازہ تر ین

لاہور کے اسکول ، کالجر میں ماحولیات سے آگاہی کا پیریڈ رکھنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے تمام اسکولز اور کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن فوری تمام اسکولز اور کالجز کو آگاہ کرے۔

تحریری حکم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نے پی ایس ایل میں سیکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ پی ایس ایل کے میچزکےدوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی، پی ایس ایل میں شہریوں کے لیے ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain