لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کردیے۔مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھانے کے اگلے ہی روز اہم اجلاسوں کی صدارت اور احکامات جاری کرنا شروع کردیے۔حکومتی ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس صرف ان کو ملے گا، جن کے لیے عدالت حکم دے گی۔دریں اثنا مریم نواز نے ہدایات جاری کی ہیں کے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز اب صرف پنجاب بورڈ ہوں گے۔ پورے صوبے میں ایک ہی بورڈ ہو گا۔