تازہ تر ین

پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 14 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں جس میں لاہور قلندرز کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر 0 پوائنٹ کے ساتھ سب سے آخری پوزیشن ہے۔

ملتان سلطانز کو صرف ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ چار میچز میں کامیابی ملی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، کامران غلام، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان فیاض، زمان خان۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، فیصل اکرم، محمد علی، شاہنواز دہانی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain