صدر مملکت نے نگراں وزیراعظم کی قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس پر دستخط کردیے جس کے بعد نومنتخب اراکین کی حلف برداری کیلیے 16ویں قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں رات گئے اہم پیش رفت ہوئی جب عین آخری لمحات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم کی طرف سے بھیجی گئی دوسری ایڈوائس پر دستخط کرتے ہوئے نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج طلب کرنے کی منظوری دے دی۔
صدرمملکت نے اپنے تحفظات کے باوجود آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر جاری قیاس آرائیوں اوربحث کا خاتمہ کر دیا۔