تازہ تر ین

بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

عبد الخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جانے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

کامیابی کا حتمی اعلان سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حلف بعد میں اٹھائیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کیا تھا۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain