ایوان صدر میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری کا لباس سب کی توجہ سمیٹ رہا تھا، آصفہ نے 29 ہزار روپے کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔
نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو کی جانب سے ایوان صدر میں تقریب حلف برداری میں والد کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
اسی دوران ان کے لباس پر سب کی توجہ تھی، جنہوں نے سفید رنگ کا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا، جبکہ ہرے رنگ کا لباس کا انتخاب کیا تھا۔
آصفہ نے ہاتھ میں موبائل تھاما تھا جبکہ بائیں طرف شال بھی ڈالی ہوئی تھی۔ اس موقع پر وہ اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی طرح سر پر دوپٹہ اوڑھے دکھائی دیں۔
آصفہ بھٹو نے تقریب حلف برداری کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر ’ثانیہ مسکتیہ‘ کے ڈیزائن کردہ جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔
ویب سائٹ پر موجود اس برانڈڈ جوڑے کی قیمت 29 ہزار500 روپے ہے، اس جوڑے پر ڈیجیٹل پرنٹڈ ڈیزائن ہیں، جو کہ جوڑے کو دلچسپ بنا رہے ہیں۔