تازہ تر ین

گوادر، قاسم اور کراچی پورٹس کی اپ گریڈ یشن کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر، قاسم پورٹ اور کراچی پورٹ کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن(پی آر اے) وفد سے گفتگو میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر، قاسم پورٹ اور کراچی پورٹ (کے پی ٹی )کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے، پورٹ قاسم کے پاس 150 ارب روپے پڑے ہیں، جہاز بنانے میں دو سال لگیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت ملکر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کررہی ہے۔ مسلم لیگ ن نے حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ پرامید ہوں حکومت معیشت سمیت دیگر مسائل کو حل کر لے گی۔
انھوں نے کہا کہ وزارت بحری امور میں پہلے ایم کیو ایم اور پھر پی ٹی آئی کا وزیر رہا،وزارت میں ماضی کے معاملات کا جائزہ لیں گے، مٹی پاؤ والی بات نہیں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain