تازہ تر ین

عمران خان ملکی استحکام کیلئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، رانا ثنااللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں استحکام کیلئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں استحکام دیکھنا پسند نہیں کرتے، وہ ملک میں استحکام کے لئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں منتخب لوگوں کو نظام حکومت چلانا چاہیے، جو لوگ الیکشن نہ جیت سکیں انہیں حلقے کی سیاست کرنی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain