تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ؛ تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست خارج

 لاہور: ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے دوران سماعت درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی لیکن رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 5سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain