تازہ تر ین

اسلام آباد میں جرائم روکنے کے لیے پولیس افسران کو دو دن کی مہلت

 اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشنز نے دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم سمیت تمام جرائم روکنے کے لیے پولیس افسران کو دو دن کی مہلت دے دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیرصدارت جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی نے اسلام آباد میں بڑھتے جرائم پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران جرائم کے خلاف اپنی کمر کس لیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں دو دن کے اندر جرائم کو مکمل کنٹرول کریں، دو دن بعد دوبارہ اجلاس ہوگا اور ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain