پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پتنگ کی دھاتی ڈور پھرنے سے مزید دو افراد زخمی ہوگئے، جس پر وزیراعلیٰ نے لوٹو لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور میں 28 سالہ عدنان اور ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے کے باعث زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، دونوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور ڈور پھرنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی۔
مریم نواز نے کہا کہ سخت احکامات کے باوجود پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر تشویش ہے، پتنگ بازی کے خونی کھیل کو ختم کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور پتنگ بازی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔