تازہ تر ین

9 مئی مقدمات: شیخ رشید سمیت 69 ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل سمیت 69 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں جبکہ ملزموں پر 23 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے 3 تھانوں کے مقدمات کی سماعتسماعت کی۔شیخ رشید احمد، زرتاج گل اور صداقت عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان کے نقول پیش کرنے کا حکم دیا جس پر شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، زرتاج گل سمیت 69 ملزمان کو چالان کے نقول فراہم کر دی گئیں۔آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ، تینوں مقدمات کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔4 مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی ضمانت منظوردوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی ضمانت منظور کرلی۔عمر ایوب اور شبلی فراز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل بابر اعوان بھی عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain