تازہ تر ین

دھمکی آمیز خطوط کا مقصد ججز کو جوڈیشل کونسل میں بھیجی گئی شکایت سے پیچھے ہٹانا ہے، پی ٹی آئی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصول ہونے کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں مہلک/زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکانا اور انہیں سپریم جیوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مداخلت اور بدمعاشی کے مؤثر تدارک اور عدلیہ کو ایسے خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں اور کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain