تازہ تر ین

دہلی: آئی پی ایل میں چھوٹی باؤنڈریز کے سبب حالیہ سیزن میں نئے ریکارڈز کا انبار لگ گیا

دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے اسی لیے موجودہ صورتحال کو بھیانک خواب سے تعبیر کیا تھا، ایونٹ میں متنازع فیصلے پلیئرز اور کوچز کے لیے پریشان کن ثابت ہوئے ہیں۔
آئی پی ایل کی تاریخ کے 6 میں سے 5 بڑے ٹوٹل گذشتہ ماہ بنے، رواں برس اب تک 6 بار 240 کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سج چکا، اس سے قبل کسی سیزن میں ایسا نہیں ہوا تھا، اب تک اسکورنگ ریٹ 9.42 رہا ہے، 2023 میں یہ 8.99 تھا، 2018 میں 8.64کی اوسط سے رنز بنے تھے، 2022 میں 8.54 جبکہ 2019 میں 8.41 کی اوسط سے رنز اسکور ہوئے تھے۔
امپیکٹ پلیئر کا قانون گذشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا، جس میں دوران میچ کسی بھی مرحلے پر ٹیم کسی بھی ممبر کا متبادل سامنے لاسکتی ہے،اس سے بھی مسائل بڑھے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain