تازہ تر ین

دورہ انگلینڈ، 17 رکنی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار

کراچی: دورہ انگلینڈ کے لیے 17 رکنی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ندا ڈار کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل سدرہ نواز ٹیم سے باہر ہو گئیں۔
پی سی بی نے پہلی مرتبہ ویمن سیریز کے لیے خاتون چیف سیکیورٹی افسر کو تعینات کیا ہے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں 11 تا 17 مئی کے درمیان تین ٹی20 جبکہ 23 تا 29 مئی کے درمیان تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ویمن اسکواڈ ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے۔

دورے میں پاکستان ویمن ٹیم 9 مئی کو ٹی20 وارم اَپ میچ سی سی بی ڈویلپمنٹ الیون سے کھیلے گی، 11 مئی کو پہلا ٹی20 برمنگھم، 17 مئی کو دوسرا میچ نارتھمپٹن اور 19 مئی کو تیسرا میچ لیڈز میں طے ہے۔

اسی طرح، 21 مئی کو ون ڈے وارم اَپ میچ سی سی بی ڈویلپمنٹ سے نارتھمپٹن میں طے ہے جبکہ 23 مئی کو پہلا ون ڈے، ڈربی، 26 مئی کو دوسرا ون ڈے ٹاونٹن اور 29 مئی کو تیسرا ون ڈے چیلمسفورڈ میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain