وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمان سچ بول رہے ہیں، ان کے دل میں اور بھی راز ہے، کھل کر آئے مزید بھی باتیں کلئیر کردیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مولانا نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں نے گرائی، مولانا اگر حق اور سچ کے راستے پر آئے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ تو چوری نہیں ہوا، مینڈیٹ تو ہمارا چوری ہوا پھر بھی میں ہر حلقہ کھولنے کو تیار ہیں، مولانا تو ڈیل کرتے ہیں، ان سے سوال کریں جس نے مینڈیٹ چوری کیا۔