تازہ تر ین

آزادی مارچ کیس میں عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر بری ہوگئے

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید فیصل جاوید ،علی نواز اعوان، قاسم سوری اور راجہ خرم نواز کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آزادی مارچ مقدمات کی سماعت کی اور بانی پی ٹی آئی سیمت دیگر کو تھانہ کوہسار مقدمہ میں بری کیا۔

اس سے قبل وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے سنایا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں آزادی مارچ کرنے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آزادی مارچ مقدمات میں فیصل جاوید اور زرتاج گل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

دوران سماعت وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام ہے جب کہ کسی ورکر نے آگ نہیں لگائی بلکہ پولیس شیلنگ سے درختوں کو آگ لگی۔

انھوں نے کہا کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج قانون کیخلاف ہے، خلاف قانون ایف آئی آر پر کیس نہیں چلایا جاسکتا۔

دوسری جانب انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مںظورکرلی۔ عدالت نے کارروائی 6 جون تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain