تازہ تر ین

وزیراعظم کا بیان غلط قرار، پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں صرف چار روپے 74 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم سے منسوب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق غلط بیان جاری کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.74 روپے جبکہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوگیا جو پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

اُدھر وزیراعظم ہاؤس سے شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعظم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس سے قبل اطلاع سامنے آئی تھی کہ وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد  پیٹرول کی قیمت میں 15.40 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 کمی کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مہنگائی میں واضح کمی ہوئی اور معاشی استحکام آیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain