لاہور ہائیکورٹ نے عید الضحیٰ کے سلسلے میں مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے، مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کر دی۔دوران سماعت، مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیش کی۔رپورٹ کے مطابق ٹولیٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغی تلف کی گئی جبکہ مردہ اور مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیگنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔عدالت نے سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی