تازہ تر ین

حج کے موقع پر ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ‘اے آئی’ کا استعمال

سعودی عرب میں حج سیزن کے موقع پر ٹریفک کے انتظامات سنبھالنے اور عازمین کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

2023 کے حج سیزن میں سعودی عرب نے 18 لاکھ سے زائد حاجیوں کی میزبانی کی تھی، اس تناظر میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق ہجوم اور ٹریفک کو کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکے ہیں۔

130 سالہ معمر خاتون حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں
اے آئی پر مبنی ٹیکنالوجی (مثلاً ریئل ٹائم ٹریفک مانیٹرنگ اور اڈیپٹِو سگنل کنٹرول سسٹم) استعمال کرنے کا مقصد گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے بہاؤ کو کنٹرول کرنا، رکاوٹیں ختم کرنا اور پورے شہر میں ہموار نقل و حرکت یقینی بنانا ہے۔

وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کرنل طلال بن عبدالمحسن نے بتایا کہ ‘اس حج سیزن کے لیے کئی نئی اے آئی ایپلی کیشنز متعارف کروائی گئی ہیں، جن میں شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد پر نظر رکھنے والے سرویلنس کیمروں کے لیے نئے الگورتھم بھی شامل ہیں’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘ہم نے ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ترین ڈیجیٹل آلات فراہم کیے ہیں تاکہ گراؤنڈ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد ہوسکے اور اے آئی کو آپریشنل سسٹمز میں باقاعدہ طور پر شامل کیا جا سکے’۔

سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجسر نے حال ہی میں رواں برس حج سیزن کے دوران ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اعلان کیا تھا، اس میں تھرمل اسکیننگ کے ذریعے روڈ نیٹ ورک کے معائنے اور تشخیص کے لیے ڈرون کا استعمال بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں حج کے دوران بھیڑ سے بچنے کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے جوکہ مقدس مقامات پر نقل و حرکت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ان الیکٹرک اسکوٹرز کے لیے راستے مخصوص کیے گئے ہیں، جس کے بدولت حجاج کو زیادہ ہموار انداز میں سفر کرنے اور بھیڑ کم کرنے میں مدد ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain