تازہ تر ین

سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341 ارب روپے کی مقروض نکلی

  کراچی: سندھ حکومت رواں مال سال کے دوران ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 1341 ارب تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق سندھ حکومت پر ملکی و غیرملکی قرضوں میں مالی سال 2023-24کے دوران 26فیصد اضافہ ہوا، مجموعی (مقامی و غیرملکی) قرضوں کی مالیت ایک ہزار 57ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 341ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مالی سال 2023-24 کے دوران ملکی و غیرملکی قرضوں میں 325ارب روپے کے نئے قرضوں کا اضافہ ہوا، جبکہ 41.65ارب روپے کے قرضے ادا کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق مالی سال کے اختتام تک مجموعی غیرملکی قرضوں کا حجم 1328.9ارب روپے پر آگیا، اس دوران حکومت نے مقامی قرضے نہیں لیے تاہم ایک ارب 48کروڑ روپے مقامی قرض کے ادا کیے جس سے مقامی قرضوں کا حجم 13ارب 73کروڑ روپے سے کم ہوکر 12 ارب 24 کروڑ روپے کی سطح پر آگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain