Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی سیکیورٹی فورسز کا حج کے انتظامات کیلئے اے آئی کا استعمال

    By Khabrain Newsجون 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مکہ: سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے عرفات میں حجاج کرام کی آمد کے دوران سہولت کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس (اے آئی) ٹیکنالوجیز کا استعمال کردیا۔

    سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے مقدس شہر مکہ اور دیگر مقدس مقامات کے وسطی علاقے میں تقریباً 8 ہزار کیمروں کے ذریعے ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کیمرے 500 سے زائد مقامات پر اس لیے نصب کیے گئے ہیں تاکہ حج کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے، ہجوم کا انتظام کرنا، ٹریفک کنٹرول کرنا اور ہنگامی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے حقیقی وقت پر نگرانی کی جائے۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر حج سیکیورٹی فورسز منصوبے کا مرکز ہے، جو خانہ خدا کے مہمانوں کی بہترین میزبانی کے لیے جدید خطوط میں تیاری کرتا ہے، اسی طرح حجاج کی بڑی تعداد میں آمد کی چیک پوائنٹ کے ذریعے سیکیورٹی اور مقدس شہر کی طرف جانے والے روڈ کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کے لیے مسلسل کوششیں کی جاتی ہیں۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جدید ٹیکنالوجیز سے لیس ہے اور میدان میں موجود فورسز کے ساتھ ہر وقت رابطہ کاری برقرار رکھنے کے لیے کام کرتا ہے، یہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کام، حجاج کی فوری نگرانی اور سیکیورٹی منصوبے پر مکمل طور پر عمل درآمد کے لیے براہ راست منسلک ہے۔

    یہ سینٹر مسجد الحرام میں سیکیورٹی آپریشنز سینٹر اور یونیفائیڈ آپریشنز سینٹر 911 سے بھی منسلک ہوتا ہے اور یہ سینٹر جدید ٹیکنالوجیز اور جدید اے آئی ایپلی کیشنز کے ذریعے کام کرتا ہے اور کام کا معیار بہتر کرنے کے لیے عالمی معیار کے ہم پلہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان اقدامات کے لیے جنرل سیکیورٹی اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجینس اتھارٹی کے درمیان اشتراک ہے تاکہ حجاج کو عبادات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری ڈیٹا اور آگاہی کے ذریعے مکہ میں حج سیکیورٹی فورسز کا تنظیمی مشن اور مقدس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے تعاون کیا جائے۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اپنی جدید ٹیکنالوجی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ایس ڈی اے آئی اے سے رابطہ کرادی میں تیار کردہ تین اے آئی سے لیس پلیٹ فارمز بصیر، سواہر اور جنرل سیکیورٹی اینڈ ایڈوانسڈ اینالیٹکٹس کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتا ہے، مذکورہ پلیٹ فارمز اس لیے اہمیت رکھتے ہیں کہ یہ بروقت فیصلوں کے لیے فیصلہ سازوں کی مدد کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان

      سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان

      سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.