تازہ تر ین

حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، لوگوں کے پاس بجلی کے بل جمع کرانے کے پیسے نہیں۔

راولپنڈی لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک کہتے ہیں کہ ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ حکومت تو کوئی اور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں اور کھربوں روپے کے ٹیکس لگا دیے ہیں جبکہ لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، مہنگائی کی وجہ سے قربانی بھی بہت کم ہوئی ہے، شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی لیکن تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں، یہاں ایک فرد ہی جماعت ہیں، لوگ سڑک پر آئیں گے اور اس حکومت پر اللہ کہ پھٹکار پڑی ہوئی ہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسائل حل نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیے کے مطابق ان کو وزیراعظم چاپلوسی کرنے والا چاہیے، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں، وہ کہاں گے جو کہتے تھے 25 ارب سعودی ارب سے آرہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ غزہ، فلسطین، کشمیر سمیت تمام قوم کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain