تازہ تر ین

ملک کے مختلف شہروں میں بارش

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے سبب گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ متعدد شہروں میں بارش، موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔

 پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی ہے، موسم ابر رہنے اور گرمی میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ تیز ہوا کے ساتھ بارش بھی تیز ہوئی اور ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔

اسی طرح خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں آج گرم اور جزوی طور پر ابرآلود موسم رہنے کا امکان ہے، گزشتہ رات پشاور کے بعض علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، گزشتہ روز عید کے پہلے دن شام تک شدید گرمی رہی تاہم رات کے وقت بارش سے آج موسم خوشگوار ہے، آج بھی موسم جزوی ابر ٓلود رہ گا اور ہلکی ٹھنڈی ہوا بھی چلتی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، کالام میں بعد از دوپہر بعض مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مردان، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، پشاور، ڈیرہ، ٹانک، لکی میں بھی سہ پہر کے بعد بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

دریں اثنا کراچی کے بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے اور موسم آج ابر آلو رہنے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain