تازہ تر ین

ایم کیوایم کے سینئر رہنما شیخ صلاح الدین کی شاہد خاقان عباسی کی عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے پارٹی کو خیرباد کر تے ہوئے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تاہم انہوں نے سیا سی وابستگی تبدیل کرنے کی کو ئی وجوہات نہیں بتا ئی۔

ایم کیوایم کے سابق رکن قومی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کو خیرباد کہہ دیا ہے اب ان کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہد خان عباسی سے مسلسل رابطے میں تھا اور میں نئی بنے والی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے بانی اراکین میں شامل ہوں، شیخ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ کراچی نہیں پورے پاکستان میں بہت سے اہم رہنما رابطے میں ہے جو جلد منطر عام آئیں گے، ہم نے سیاسی حکمت عملی بنالی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ صلاح الدین ایم کیوایم کے سینئر رہنماوں کا شمار ہو تا تھا، وہ دوبار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے اور 2013 کے انتخابات میں عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے جبکہ 2018میں وہ عزیز آباد کی قومی اسمبلی نشست پر شکست سے دوچار ہو گئے تھے۔

شیخ صلاح الدین کو 2024 کے الیکشن میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر زرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر وہ پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے تھے اور انہوں نے ایم کیوایم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا تاہم اب انہوں نے باضباط طور پر ایم کیوایم کو خیرباد کردیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain