تازہ تر ین

ڈپٹی کمشنر پنڈی کا 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کا حکم

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈی سی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ 15 روزہ نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے۔

شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی جس کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 20جون کی میٹنگ میں کی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف پیدل مارچ کرنا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain