اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے امور پر غور و خوص اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت جاری اجلاس میں عسکری قیادت بھی خصوصی طور پر شریک ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزرائے داخلہ بھی موجود ہیں۔ وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں موجود ہیں۔