تازہ تر ین

سانحہ 9 مئی کے ملزمان سے برآمد اشیاء بازار میں فروخت ہونے کا انکشاف

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے ملزمان سے برآمد اشیاء مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

راولپنڈی پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔ سانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار ملزمان سے ضبط کی گئی 33 اشیاء تھانے میں موجود نہیں، تھانے سے غائب اشیاء کانسٹیبل صداقت احمد نے مارکیٹ میں فروخت کر دیں۔

اس معاملے پر راولپنڈی سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے جج نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ راولپنڈی ملزمان سے برآمد شدہ اشیاء غائب ہونے پر جج ملک اعجاز آصف کے حکم پر مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس، برطانوی ورک ویزا، قومی شناختی کارڈز تھانے جمع نہیں کروائے گئے، ملزمان کے بینک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ بھی تھانے میں جمع نہیں کروائے گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain