تازہ تر ین

مریم نواز کی بڑی مداح ہوں، وہ بہترین کام کررہی ہیں، میرا

لاہور: فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بڑی مداح ہیں اور مریم نواز صوبے کیلئے بہترین کام کررہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہاتھ میں فیکچر سے ان کی شوٹنگز رک گئی تھیں اور وہ اب دوبارہ فلم کی شوٹنگ شروع کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جلد اہم پروجیکٹس میں نظر آئیں گی، خلیل الرحمان قمر تیس اقساط پر مشتمل ایک ڈراما لکھ رہے ہیں وہ اس میں بھی بھی نظر آئیں گی۔

شادی کے سوال پر میرا نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جسے ان سے شادی کا دعویٰ ہے وہ سامنے آئے کیوں کہ میڈیا نے تو ان کی شادی ضرور کروانی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کا اصل فوکس کام پر ہے جبکہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain