تازہ تر ین

پشاور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

 پشاور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ کبوتر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ٹریفک پولیس کا اہل کار طاہر خان جاں بحق ہوا، جو اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain