تازہ تر ین

بی آر ٹی پشاور کرپشن اسکینڈل میں ملوث ٹھیکدار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

احتساب عدالت پشاور نے بی آر ٹی کرپشن اسکینڈل میں ملوث ٹھیکدار مسعود شاہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد یونس نے بی آر ٹی مبینہ اسکینڈل میں ملوث ملزم مسعود حسین شاہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ بی  آر ٹی منصوبے میں ٹھیکدار سید مسعود شاہ نہ تحقیقات جوائن کر رہے ہیں اور نہ انکوائری میں شامل ہو رہا ہے، ملزم بیرونی ملک ہے اور انکے خلاف سرچ وارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں، عدالت سی آر پی سی قانون کے سیکشن 86 اور 87 کے تحت ملزم کو اشتہاری قرار دیکر کارروائی کا آغاز کرے۔

ملزم نے بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کی ہے جس پر اس کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں، ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے اور تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہا۔

عدالت نے ملزم کے خلاف سی آر پی سی سیکشن 87 کے تحت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت بھی کردی اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain