تازہ تر ین

لاہور میں ٹرک نے پل کو ٹکر ماردی، اوپر موجود ریلوے پٹری کو نقصان

 لاہور: دو موریہ پل کے نیچے سے گزرنے والے کنٹینر نے ریلوے ٹریک کو ٹکر مار کر متاثر کر دیا، کنٹینر کی اونچائی زیادہ ہونے سے ریلوے پل کو نقصان پہنچا جس سے ریلوے ٹریک ٹیڑھا ہو گیا۔

لاہور ڈویژن میں دو موریہ پل ریلوے برج کے نیچے سے گزرنےوالے کنٹینر پلر کے درمیان پھنس گیا جس سے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔

ٹریک ٹیڑھا ہونے سے کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس، راولپنڈی سے آنے والی خیبر میل کو بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین ریل کار بھی روک لی گئی۔ ٹریک بلاک ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریلوے پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل۔چیف انجینئر فرید احمد اور دیگر افسر موقع پر پہنچ گے۔

ریلوے انتظامیہ موقع پر موجود ٹریک کو بحال کرانے کے لئیے ریلوے لیبر اور کرین کے ذریعے ٹریک اور پلر کی مرمت کی۔ ایک طرف سے ریلوے ٹریک بحال لاہور سے راولپنڈی آنے اور جانے والی ٹرینوں کو چلا دیا گیا۔ 5 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain