تازہ تر ین

پشاور میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ، ڈی ایس پی زخمی

 پشاور: سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے متنی میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ڈی ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پولیس کی بھاری نفری طلب کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain