تازہ تر ین

میری بیٹی میری شادی کے حق میں نہیں، سشمیتا سین

ممبئی: ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی نہیں چاہتی کہ وہ شادی کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹیوں، نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

ریا چکرورتی نے سشمیتا سین سے پوچھا کہ آپ کی بیٹیاں آپ کی شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اگر اپنی بڑی بیٹی کی بات کروں تو وہ میری شادی کے حق میں نہیں۔
سشمیتا سین نے کہا کہ میں جب بھی اپنی بڑی بیٹی سے پوچھتی کہ کیا مجھے اس لڑکے سے شادی کرنی چاہیے؟ تو وہ جواب میں کہتی ہے کہ نہیں! آپ کو شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

اداکارہ نے اُن کی شادی سے متعلق اپنی چھوٹی کی رائے کے بارے میں بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی کہتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گزاری ہے، لہٰذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی مرد کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہیں تو آپ شادی کرلیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain