تازہ تر ین

اسلام آباد اور لاہور سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 کارروائیوں میں 330 کلو منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایک کارروائی میں اسلام آباد ائرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 826 گرام آئس برآمد کرلی گئی جب کہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں میں 3 خواتین سے 8.4 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 12 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب 2 ملزمان سے 7.2 کلو افیون، 2 کلو ہیروئن اور 36 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

اُدھر رنگ روڈ پشاور پر ایک گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی۔ چارسدہ انٹرچینج ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پسنی روڈ کیچ سے 250 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain