تازہ تر ین

کرکٹ میچ فٹبال شائقین کی وجہ سے منسوخ، مگر کیسے؟

ویب ڈیسک: اسکاٹ لینڈ میں کرکٹ میچ کو فٹبال شائقین کی جانب سے بدسلوکی کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں کرکٹ میچ کو فٹبال شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ بدسلوکی کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مرے فیلڈ ڈی اے ایف ایس کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میچ کے دوران فٹبال شائقین نے کرکٹ کھلاڑیوں پر نسل پرستی پر بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔

کلب کا کہنا ہے کہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب مقامی ٹیمیں رینجرز اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کررہے تھے جبکہ مداحوں نے دو کرکٹرز پر حملہ بھی کیا لیکن پولیس نے مداخلت نہیں کی۔

دوسری جانب متاثرہ کلب نے واقعے کا احوال اپنے آفیشل ٹوئٹر (ایکس) ہینڈل پر بھی شیئر کیا، جس میں پولیس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو شکایت درج کروارہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاجاسکے۔

141


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain