تازہ تر ین

نئی فلم نیا ھیرو کون ہو گا؟ کترینہ کیف کس کے ساتھ جوڑی بنارہی ہیں خنر سے پردہ اٹھ گیا

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی اداکار وکی کوشل اور انکی اہلیہ و اداکارہ کترینہ کیف کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔
فلمی دنیا میں جہاں کئی فنکار جوڑیاں مداحوں کے دلوں میں بستی ہیں وہیں کترینہ اور وکی کا نام سرفہرست ہے جو بلاشبہ کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔
ذاتی زندگی میں انہیں ایک ساتھ خوش وخرم دیکھ کر خوش ہونے والے مداح اس جوڑی کو فلمی دنیا میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور شاید مداحوں کا یہ انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔
جی ہاں اداکار وکی کوشل نے اپنے مداحوں کے اس طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد اہلیہ کیساتھ اسکرین شیئر کرنے والے ہیں۔
بیڈ نیوز اداکار وکی کوشل کا بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’مجھے امید ہے کہ میں اور کترینہ جلد ہی ایک فلم میں نظر آئیں گے۔’
اداکار کا کہنا تھا کہ،’ لیکن ہم کوئی بھی پروجیکٹ ایک ساتھ نہیں کرنا چاہتے، ہمارا ماننا ہے کہ جو فلم ہمیں ایک ساتھ لے کر بنائی جائے اُن کی کہانی بہترین اور مضبوط ہو، ایک ساتھ کام کرنے کا تب ہی مزہ آئے گا اور ہمیں اس کے لیے کوئی جَلدی نہیں ہے’۔
اس بات سے انکار نہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ رومانوی تعلق میں بھی رہ چکی ہیں جن میں سلمان خان اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا نام سرفہرست ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain