تازہ تر ین

ون ڈے وکٹوں کی تیزترین سنچری، پیسر بلال نے ریکارڈ بنا دیا

کراچی: عمان کے بلال خان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی تیزترین سنچری مکمل کرنے والے پیسر بن گئے۔

مجموعی فہرست میں ان کا نمبر تیسرا ہے ، ان سے قبل 2 اسپنرز نے یہ اعزاز پایا، بلال نے ڈونڈی میں ورلڈ لیگ 2 میچ میں نمیبیا کیخلاف 3 وکٹیں لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ان کے کیریئر کا 49 واں ون ڈے تھا۔

افغان اسپنر راشد خان نے 44 اور نیپالی اسپنر سندیپ لامی چینے نے 42 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں، پاکستانی پیسر شاہین آفریدی اب 51 میچز کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 52 میچز میں 100 شکار کرنے پر پانچویں نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain