تازہ تر ین

قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شفقت عباس کو ترکی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ۔ ملزم شفقت 2020 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گوجرہ اوکاڑہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain