تازہ تر ین

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا، مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

اسلام آباد: جماعت اسلامی کی دھرنے کی کال کے بعد اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے۔

وفاقی پولیس کے سینئر افسر نے کہا کہ مظاہرین کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فیض آباد فلائی اوور اور اسلام آباد چوک سمیت تمام داخلی راستوں پر نفری لگا دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون جانے والے اینٹری پوائنٹس پر بھی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ترنول ، بھارہ کہو،سہالہ میں ٹی چوک ،ایکسپریس وے پرپولیس نفری لگادی۔ دھرنا یا احتجاج کی کال کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاریاں نہیں کی گئی ہے۔ ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور شہر کے داخلی راستے جزوی طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain