تازہ تر ین

سارہ علی خان کا بولڈ فوٹو شوٹ جم کر وائرل

بالی وڈ کی سویٹ اینڈ سار اداکارہ سارہ علی خان اپنی دلکشی اور فیشن سینس کی بدولت مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اداکارہ سارہ علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں اپنا ایک دل دھڑکا دینے والا بولڈ فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ کافی حسین لگ رہی ہیں۔

سارہ علی خان کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ’بےبی پنک‘ کلر کا منی بولڈ ڈریس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بالکل گفٹ پیک لگ رہی ہیں۔

پنک کلر کے ڈریس میں اداکارہ نے بیڈ پر لیٹ کر میگزین پڑھتے ہوئے کلاسی اور ایلیگنٹ پوز دیئے ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ڈریس کی مناسبت سے بیڈ پر بچھائی گئی سفید رنگ کی بیڈ شیڈ ان کے لُک کو فُل کمپلیمنٹ دے رہی ہے۔

سارہ کے لُک کی بات کی جائے تو سارہ علی خان نے اپنے اس لک کو میچنگ پنک ہائی ہیلس اور بو ایئررنگس کے ساتھ مکمل کیا۔

میک اپ میں اداکارہ کی جانب سے انتہائی سافٹ ٹونز پر جاتے ہوئے نو میک اپ میک اپ لُک کو ترجیح دی گئی جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا تھا۔

ہاٹ اینڈ بیوٹیفل اداکارہ سارا علی خان نے کا اسٹائل ہمیشہ سے ہی سویگ اور یونیکنس کا قابل تعریف امتزاج رہا ہے۔

اداکارہ کی پنک کلر کی منی آف شولڈر ڈریس میں تصاویر دیکھ کر مداح ان کے حسن کے گرویدہ ہوگئے۔

تصاویر میں سارا علی خان کا حسن دیکھ کر فینس کیوٹ ، بیوٹیفل، سزلنگ ہاٹ، کاٹن کینڈی، باربی ڈول اور کیوٹی جیسے کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain