تازہ تر ین

سونم باجوہ بھی ’عشق’ کی متوالی، باربی لُک وائرل

بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے گلابی کفتان میں باربی لُک سے مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

سونم باجوہ کا شمار ان بھارتی حسیناؤں میں کیا جاتا ہے جنہیں اپنی پرفارمنس ، اندازِ گفتگو اور حسن کی بدولت نیشنل کرش ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ سونم باجوہ ایک فیشن آئیکون کی حیثیت سے بھی انفرادی پہچان رکھتی ہیں جنہیں فیشن کے متوالے فالو کرتے اور انہیں اپنا آئیڈیل مانتےہیں۔

سونم باجوہ اگرچہ پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کی دلدادہ نظر آتی ہیں تاہم انکی ہر لباس میں دلفریب ادائیں مداحوں پر بجلیاں گراتی معلوم ہوتی ہیں۔

فلم ’حوصلہ رکھ‘ اور ’کیری آن جٹّا تھری‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے حسن، دلکشی اور قاتلانہ اداؤں کا مظاہرہ کرنے کیلئے انسٹاگرام ہینڈل کا رخ کیا اور ساتھ ہی دلکش اور دلفریب تصاویر اور ویڈیو جاری کردی۔

سونم باجوہ نے فیشن اینڈ کلاتھنگ برانڈ ’تُل پَلّو’ کے گلابی کفتان کا انتخاب کیا جس میں انکا لُک باربی سے مشابہت رکھتا معلوم ہوا۔

کرل بالوں میں اداکارہ سونم باجوہ کی قاتلانہ ادائیں اور مدھم میک اپ نے نہ صرف انکے لُک کو مکمل کیا بلکہ مداحوں کو ان پر تعریفوں کے پھول نچھاور کرنے پر بھی مجبور کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain