بھارتی دلکش اداکارہ بھومی پدنیکر نے بولڈ انداز میں پہنی گئی خوبصورت سیاہ ساڑھی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناکر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ بھومی پدنیکر نےمعروف ڈیزائنر ‘گورو گپتا‘ کی ڈیزائن کی گئی جدیدیت کے سانچے میں ڈھلی منفرد ڈیزائن کی ‘تھری پلو ساڑھی’ کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے جاری کیں تو مداح اداکارہ کے بولڈ اوتار کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
بھومی اپنے مغربی فیشن سینس کو دیسی لُک میں ڈھال کر کچھ نیا اور یونیک کرنے کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اداکارہ کی سیاہ ساڑھی بھی ان کے دلچسپ فیشن سنس کی بھرپور عکاسی کرتی نظر آرہی ہے۔
بولڈ برالیٹ بلاؤز کے ساتھ اداکارہ نے اپنے لُک کو اسٹیٹمنٹ نیک پیس کے ساتھ گولڈن چوڑے اور انگھوٹھیوں کے ساتھ زیبِ تن کیا۔
روز پنک لپ اسٹک، لائٹ کنٹور اورکاجل کی ایپلیکیشن کے ساتھ ہاتھوں پر نیوڈ نیل پینٹ لگاکر بھومی نے اپنے لُک کو کمپلیٹ کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پوسٹ نے مداحوں کو کمنٹ سیکشن میں اداکارہ تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اداکارہ بھومی پدنیکر سال 2023 میں چار فلموں میں نظر آئی تھیں۔
‘بھیڑ’، ‘افواہ’ اور ‘تھینک یو فار کمنگ’ کو اچھے ریویو ملے، لیکن ‘دی لیڈی کلر’ فلم شائقین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکیں۔






































