ممبئی: بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی مالیت 500 کروڑ بھارتی روپوں تک پہنچ چکی ہے، وہ اپنی ایک فلم کے لیے 15 سے 20 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال اپنی سالانہ فیس میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد اب اُن کی سالانہ فیس 112.8 کروڑ ہوگئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہیں، اداکارہ نے سال 2016 سے 2017 میں 10 کروڑ بھارتی روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔






































