Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان چھوڑنے سمیت زندگی کے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں، آمنہ شیخ

    By Khabrain Newsجولائی 28, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سابقہ سُپر ماڈل آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کا ہر فیصلہ سمجھداری سے کیا، اسی وجہ سے اُنہیں کسی بھی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران آمنہ شیخ نے اپنے شوبز کیریئر سمیت اپنی نجی زندگی اور پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

    آمنہ شیخ نے کہا کہ ماڈلنگ اور اداکاری میں بہت فرق ہوتا ہے، ماڈلنگ کے لیے خواتین میں گلیمرس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے بعض خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اداکاری میں گلیمر کی ضرورت نہیں، اسی وجہ سے ماڈلنگ کے مقابلے میں اداکاری کی دُنیا میں کیریئر بنانا آسان ہے۔
    اداکارہ نے کہا کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ کا فرق سمجھتے ہوئے اپنے دونوں کیریئر کو ایک ساتھ آگے بڑھایا تھا، اسی وجہ سے مجھے زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلا ڈرامہ ‘پاکیزہ’ کیا تھا، اُس وقت بیٹی چند ماہ کی تھی لیکن اُس ڈرامے کے بعد میں نے اپنی بیٹی کی پرورش کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

    آمنہ شیخ نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں اور ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، میں نے بھی اپنے کیریئر پر بیٹی کی پرورش کو ترجیح دی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان کی طرح میری زندگی میں بھی کافی مسائل آئے لیکن میں نے سمجھداری سے تمام مسائل کا مقابلہ کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ میرے لیے سب سے اہم بیٹی ہے، دوسرے نمبر پر اپنی زندگی اور پھر کام ہے، اسی وجہ سے میں نے پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ دبئی منتقل ہونے کے بعد میرے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی، میں نے دبئی میں ہر فیصلہ اپنی پسند کے مطابق کیا، اس دوران مجھے اپنے والدین کی سپورٹ بھی ملتی رہی۔

    آمنہ شیخ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے نئی زندگی شروع کرنے اور دوبارہ خاندان بنانے کا فیصلہ کیا، یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنے کسی بھی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

    یاد رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا کے ساتھ 2005 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی ہے جبکہ سال 2019 میں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔

    محب مرزا سے طلاق کے بعد آمنہ شیخ نے عمر فاروقی کے ساتھ دوسری شادی کرلی تھی اور سال 2021 میں اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام عیسیٰ رکھا۔

    دوسری جانب محب مرزا نے آمنہ شیخ سے طلاق کے بعد اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کرلی تھی جس کی تصدیق اُنہوں نے ایک شو کے دوران کی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.