تازہ تر ین

9مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے جس میں چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے لیے جج کا نام دیں گے لیکن چیف جسٹس کی طرف سے فی الحال جواب موصول نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی جو ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain