تازہ تر ین

شادی کو چلانے کیلئے شخصیت میں تبدیلی لانا پڑتی ہے، رنبیر کپور

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں قربانیان دینی پڑتی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے کیلئے زندگی کو جینے کے قابل بنانے کیلئے ایڈجسٹمنٹ کرتے ہیں اور ہر شادی میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

رنبیر کپور نے کہا جب آپ شادی کرتے ہیں تو آپ کو اپنی شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے اور عالیہ بھی اپنی شخصیت میں بدلاؤ لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کو کامیاب کرنے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے، شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے تب ہی معاملہ آگے بڑھتا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ بات ناممکن ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے کو اسی طرح قبول کرلیں جس طرح وہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain