تازہ تر ین

پاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی سازش؛ بلوچستان سے متعلق منفی پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھانا شروع کر دی۔ اس بار نشانے پر بلوچستان کو رکھا گیا ہے۔

قیام پاکستان کے بعد سے آج تک بھارت، مسلسل پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف رہا ہے۔

بھارت جیسے ہمسایہ ملک کی انتشار پسند سوچ سے پاکستان کا تحفظ کرنے کیلئے ہماری سیکیورٹی فورسز ہر لمحہ چوکنا اور متحرک رہتی ہیں۔
بھارت جانتا ہے کہ وہ افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کبھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

ہندوستان اوچھے حربوں کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈوں کا سہارا لیتا ہے۔

افسوس کہ پاکستان کے اندر چند ملک دشمن عناصر موجود ہیں۔ جن کو استعمال کرتے ہوئے بھارت پہلے آگ لگاتا ہے اور پھر اپنے پروپیگنڈوں کی مدد سے اس آگ کو ہوا دیتا ہے۔

حال ہی میں بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کے دوران چند افسوسناک واقعے رونما ہوئے۔ مظاہروں کے دوران متعدد شہری اور فوجی جوان شہید اور زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا نے معاملے کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے خوب پروپیگنڈا کیا یہاں تک کہ دہشتگردوں کو ہیرو قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے ہیرو حقیقتاً وہ لوگ ہیں جو فارن فنڈنگ پر کام کرتے ہوئے ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں۔

اگر ایسا ہے تو تحریک خالصتان کے حامی لاکھوں سکھوں کو بھی ہیرو کا نام دیا جانا چاہیے۔

اگر آزادی کیلئے لڑنے والوں کو ہیرو کا نام دینا ہے تو آخر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھانے والوں کو بھارتی میڈیا دہشتگرد کیوں کہتا ہے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain